:
کی حاجت پوری کرنا حکام کی اصلی ترجیح ہو | سب لوگ مل کر ختم کرنے کی کوشش کریں
حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے تاکید کی ہے : تمام حکام کی اصلی ترجیح معاشرے کے محتاجوں کی مدد اور ان کی ضرورتوں کو پوری کرنا ہے اور سب لوگ غربت کو ختم کرنے اور اس کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے قم صوبہ کے تعاون و امداد تنظیم کے سربراہ سے ملاقات میں اس تنظیم کی خدمات و فعالیت کی قدردانی و ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا : معاشرے سے غربت ختم کرنا بہت ہی اہم مسئلہ ہے ۔ جتنا بھی محتاجوں و ضرورت مندوں کی تعداد کم ہو اور وہ خانوادہ جو تنگی میں ہے اس مشکلات سے نجات پائیں اس وقت سماج اپنے کمال کی طرف قدم بڑھاتا ہے اور اطمنان و یقین رکھیں کہ مدد کرنا اور غریب و ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرنا ان امور میں سے ہے کہ جس سے حضرت ولی عصر امام زمان ارواح العالمین له الفدا خوش ہوتے ہیں ، کیوں کہ یہ عزیز عیال اللہ و ان حضرت کے خانوادہ میں سے ہیں ۔
انہوں نے محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے سلسلہ میں آیات و روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں خداوند عالم کے سامنے کوئی کام و عبادت اس سے پسندیدہ و بہتر نہیں ہے کہ انسان ایک مومن کو خوشحال کرے ؛ الحمد للہ یہ تنظیم ملک میں ضرورت مندوں و محتاجوں کی مدد کرنے میں پیش قدم ہے ۔ تمام حکام کی اصلی ترجیح معاشرے کے محتاجوں کی مدد و ضرورت کو پوری کرنا ہے اور سب لوگ غربت کو ختم کرنے اور اس کو کم کرنے کی کوشش کریں ۔
مرجع تقلید نے قم صوبہ کے امداد و تعاون تنظیم کی خدمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : آپ لوگوں نے جو اہم کام انجام دیا ہے جس کے سلسلہ میں بیان کیا ہے اس امور کو دوسرے صوبے میں بھی خبر دیں تا کہ دوسرے صوبے والے بھی اس میدان میں فعالیت انجام دیں اور اپ کے تجربہ سے استفادہ کریں ۔
حضرت آیة الله صافی گلپایگانی نے معاشی و بے کاری اور مہنگائی کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ان شا اللہ حکام و ذمہ داروں اور عوام کے ساتھ بات چیت کر کے ضرورت مندوں اور کمزور طبقے کی مشکلات کو حل کرنے کو ترجیح دیں اور اس طرح کی تنظیمیں تشکیل پائیں تا کہ یہ مشکلات جلد سے جلد معاشرے سے ختم ہو ۔
اس ملاقات کے اختمامی مراحل میں اس تنظیم کے تعاون و مدد کرنے والوں کی خدمت میں دوبارہ قدردانی و شکر کیا اور کہا : واقعا آپ لوگوں کے حال پر رشک ہوتا ہے ۔ میرا سلام اپنے تمام اہل کار کو پہونچائیں اور ان شاء اللہ روز بہ روز خداوند عالم آپ لوگوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے گا ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/